حدیث نمبر: 745
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَنَّ ابْنَ وَهْبٍ ، أَخْبَرَهُمْ قَالَ : أَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ يُقَالُ لَهُ : سَلَمَةُ بْنُ صَخْرٍ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ نَحْوَهُ عَلَى اخْتِصَارٍ ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ : قَالَ : فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرٍ فَأَعْطَانِي إِيَّاهُ ، وَهُوَ قَرِيبٌ مِنْ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا ، فَقَالَ : تَصَدَّقْ بِهَذَا ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَى أَفْقَرَ مِنِّي وَمِنْ أَهْلِي ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كُلْهُ أَنْتَ وَأَهْلُكَ .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سلیمان بن یسار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ بنو زریق کا ایک آدمی جس کا نام سلمہ بن صخر تھا۔ آگے یہی روایت اختصار سے بیان کی ہے، آخر میں کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھجوریں لائی گئیں، جو تقریباً پندرہ صاع تھیں، آپ نے فرمایا: انہیں صدقہ کر دیں۔ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! ان لوگوں پر صدقہ کروں، جو مجھ سے اور میرے گھر والوں سے زیادہ غریب ہوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ اور آپ کے گھر والے خود ہی کھا لیں۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 745
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف لأنقطاعه
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده ضعيف لأنقطاعه: سنن أبي داود: 2217، السنن الكبرى للبيهقي: 391/7، سلیمان بن یسار رحمہ اللہ کا سیدنا سلمہ بن صخر انصاری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے۔»