حدیث نمبر: 735
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالَ : ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : أنا شُعْبَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ ، فَذَكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، فَقَالَ : " مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا حَتَّى تَطْهُرَ " ، فَقُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : اعْتَدَّتْ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ ؟ قَالَ : فَمَهْ .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا ذکر (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے) کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں حکم دیں کہ ان سے رجوع کر لیں حتی کہ وہ پاک ہو جائیں۔ انس بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: آپ نے اس طلاق کو شمار کیا تھا (یا نہیں)؟ تو انہوں نے فرمایا: کیوں نہیں۔