حدیث نمبر: 732
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، قَالَ : ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : ثنا شَيْبَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ ، وَعَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ ، وَأَنْ تُوطَأَ السَّبَايَا حَتَّى يَضَعْنَ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ خیبر کے دن (گھریلو) گدھوں کے گوشت، ہر کچلی والے درندے کے گوشت اور جنگی قیدی عورتوں کے ساتھ جماع کرنے سے منع کیا ہے، تا آنکہ ان کا وضع حمل ہو جائے۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب النكاح / حدیث: 732
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده ضعيف: مسند أبي يعلى: 2491، امام حاکم رحمہ اللہ (40/2) نے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ اعمش مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی۔ اعمش کی متابعت ابن ابی نجیح ”مدلس“ نے سنن نسائی (4649)، سنن دارقطنی (68/3، 69) اور مسند ابی یعلی (2414) میں کی ہے، سماع کی تصریح نہیں کی، اسے امام حاکم رحمہ اللہ (56/2) نے ”صحیح الاسناد“ اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے۔»