حدیث نمبر: 728
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ : ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِي ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ لا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ ، لا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَدْبَارِهِنَّ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ حق بیان کرنے سے نہیں شرماتا، لہذا عورتوں کی پشت میں جماع مت کریں۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب النكاح / حدیث: 728
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح له شواهد
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحيح له شواهد: مسند الحميدي: 440، مسند الإمام أحمد: 213/5، السنن الكبرى للنسائي: 8933، السنن الكبرى للبيهقي: 196/7، اس حدیث کو امام ابوعوانہ رحمہ اللہ (4294) اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (4198) نے صحیح کہا ہے، سفیان بن عیینہ نے سماع کی تصریح کر رکھی ہے۔ مسند الإمام أحمد (86/1) اور سنن ترمذی (1164) میں اس کا بسندِ حسن شاہد بھی آتا ہے، اسے امام ترمذی رحمہ اللہ نے ”حسن“ اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (4199) نے صحیح کہا ہے، اس کا راوی مسلم بن سلام حنفی ”حسن الحدیث“ ہے۔»