حدیث نمبر: 696
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، قَالا : ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : " تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ " فَأَخْبَرْتُ بِهِ الزُّهْرِيَّ ، فَقَالَ : أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ الأَصَمِّ وَهِيَ خَالَتُهُ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَلالٌ وَهِيَ حَلالٌ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے حالت احرام میں نکاح کیا۔ عمرو کہتے ہیں: میں نے یہ بات امام زہری رحمہ اللہ کو بتائی تو انہوں نے کہا: مجھے یزید بن اصم نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان سے نکاح کیا، تو وہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں احرام میں نہیں تھے۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا یزید بن اصم کی خالہ ہیں۔