حدیث نمبر: 692
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ : ثنا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، وَهِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، يَزِيدُ أَحَدُهُمَا عَلَى صَاحِبِهِ ، قَالَتْ : جَاءَ عَمِّي بَعْدَمَا ضُرِبَ الْحِجَابُ يَسْتَأْذِنُ عَلَيَّ ، فَلَمْ آذَنْ لَهُ ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِسَأَلْتُهُ ، فَقَالَ : ائْذَنِي لَهُ فَإِنَّهُ عَمُّكِ ، قُلْتُ : إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي الْمَرْأَةُ وَلَمْ يُرْضِعْنِي الرَّجُلُ ، قَالَ : " تَرِبَتْ يَمِينُكِ ، ائْذَنِي لَهُ فَإِنَّهُ عَمُّكِ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ پردہ کا حکم نازل ہونے کے بعد میرا (رضاعی) چچا آیا اور میرے پاس آنے کی اجازت مانگنے لگا۔ میں نے اسے اجازت نہ دی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو میں نے آپ سے پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اجازت دے دو، وہ تمہارا چچا ہی ہے۔ عرض کیا: دودھ تو مجھے عورت نے پلایا ہے، مرد نے تو نہیں پلایا۔ فرمایا: تمہارا ہاتھ خاک آلود ہو! اسے اجازت دے دو، وہ تمہارا چچا ہے۔