حدیث نمبر: 676
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ الْمُغِيرَةِ بْنَ شُعْبَةَ خَطَبَ امْرَأَةً ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا ، فَإِنَّهُ أَدْوَمُ لِمَا بَيْنَكُمَا " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام بھیجا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور اسے دیکھ لو، کیونکہ اس طرح آپ کے درمیان زیادہ الفت پیدا ہوگی۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب النكاح / حدیث: 676
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده ضعيف : سنن ابن ماجه : 1865 ، سنن الدارقطني : 253/3 ، اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (4043) نے صحیح کہا ہے، امام حاکم رحمہ اللہ (165/2) نے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے۔ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ معمر کی ثابت سے روایت میں کلام ہے۔»