حدیث نمبر: 675
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ : ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " خَطَبْتُ امْرَأَةً ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَظَرْتَ إِلَيْهَا ؟ ، قَالَ : قُلْتُ : لا ، قَالَ : " فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام بھیجا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: کیا آپ نے اسے دیکھا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی نہیں! فرمایا: اسے دیکھ لیں، اس طرح زیادہ توقع ہے کہ آپ کے درمیان الفت پیدا ہو جائے۔