المنتقى ابن الجارود
كتاب البيوع والتجارات— خرید و فروخت اور تجارت کے احکام و مسائل
باب المبايعات المنهي عنها من الغرر وغيره باب: دھوکہ دہی اور دیگر ممنوعہ خرید و فروخت کا بیان
حدیث نمبر: 605
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَسْلَمَةَ ، قَالَ : ثنا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ ، قَالَ : ثنا أَيُّوبُ ، عَنْ نَافِعِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى تَزْهُوَ ، وَعَنِ السُّنْبُلِ حَتَّى يَبْيَضَّ وَيَأْمَنَ الْعَاهَةَ ، نَهَى الْبَايِعَ وَالْمُشْتَرِيَ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پکنے (سرخ ہونے) سے پہلے کھجوریں بیچنے سے منع فرمایا ہے اور سفید ہونے سے پہلے بالیاں (گندم) بیچنے سے منع فرمایا ہے، حتیٰ کہ وہ آفات سے محفوظ ہو جائیں۔ آپ نے بیچنے والے اور خریدنے والے دونوں کو منع فرمایا ہے۔