المنتقى ابن الجارود
كتاب البيوع والتجارات— خرید و فروخت اور تجارت کے احکام و مسائل
باب المبايعات المنهي عنها من الغرر وغيره باب: دھوکہ دہی اور دیگر ممنوعہ خرید و فروخت کا بیان
حدیث نمبر: 599
حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، قَالَ : ثنا هُشَيْمٌ ، قَالَ : أنا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ نَافِعِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ ، وَإِذَا أُحِلْتَ عَلَى مَلِيٍ فَاتَّبِعْهُ وَلا تَبِعْ بَيْعَتَيْنِ فِي وَاحِدَةٍ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مالدار کی طرف سے (قرض ادا کرنے میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے، جب آپ کو (قرض لینے کے لیے) کسی مالدار کے حوالے کیا جائے، تو قبول کیجیے اور ایک بیع میں دو سودے مت کیجیے۔“