المنتقى ابن الجارود
كتاب البيوع والتجارات— خرید و فروخت اور تجارت کے احکام و مسائل
باب في التجارات باب: تجارتوں کے بارے میں باب
حدیث نمبر: 583
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ فَنَهَاهُ عَنْهُ ، فَشَكَى مِنْ حَاجَتِهِمْ ، فَقَالَ : " اعْلِفْهُ نَاضِحَكَ وَأَطْعِمْهُ رَقِيقَكَ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
حرام بن محیصہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حجام (سینگی لگانے والے) کی کمائی کے متعلق پوچھا، تو آپ نے اس سے منع فرما دیا۔ انہوں نے اپنی ضروریات کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے اونٹ یا غلام کو کھلا دے۔“