المنتقى ابن الجارود
كتاب البيوع والتجارات— خرید و فروخت اور تجارت کے احکام و مسائل
باب في التجارات باب: تجارتوں کے بارے میں باب
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، قَالَ : ثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمٍ ، قَالَ : ثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ أُمَيَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَالَ رَبُّكُمْ : " ثَلاثَةٌ أَنَا خَصْمُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَنْ كُنْتُ خَصْمَهُ خَصَمْتُهُ : رَجُلٌ أَعْطَى بِي ثُمَّ غَدَرَ ، وَرَجُلٌ بَاعَ حُرًّا فَأَكَلَ ثَمَنَهُ ، وَرَجُلٌ اسْتَأْجَرَ أَجِيرًا فَاسْتَوْفَى مِنْهُ وَلَمْ يُوفِّهِ أَجْرَهُ " ، وَقَالَ ابْنُ الطَّبَّاعِ ، وَنُعَيْمٌ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ ، عَنْ يَحْيَى ، كَمَا قَالَ مَحْمُودٌ : وَقَالَ النُّفَيْلِيُّ : عَنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا رب کہتا ہے: قیامت کے دن میں تین آدمیوں کے مدمقابل ہوں گا، اور جس کے مدمقابل میں ہوں گا، اس سے جھگڑوں گا: وہ آدمی جس نے میرے نام پر (عہد) دے کر دھوکہ کیا، وہ آدمی جس نے کسی آزاد آدمی کو بیچ کر اس کی قیمت کھائی، اور وہ آدمی جس نے کسی کو مزدوری پر لگایا، اس سے کام تو پورا لیا، لیکن اس کی اجرت پوری نہ دی۔“ ابن طباع، نعیم، اور ابراہیم بن حمزہ نے بھی محمود بن آدم سے اسی طرح بیان کیا ہے، اور نفیل سے بھی یہ روایت مروی ہے۔