المنتقى ابن الجارود
كتاب البيوع والتجارات— خرید و فروخت اور تجارت کے احکام و مسائل
باب في التجارات باب: تجارتوں کے بارے میں باب
حدیث نمبر: 577
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، وَمَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، قَالا : ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : وَبَلَغَهُ أَنَّ رَجُلا بَاعَ خَمْرًا ، فَقَالَ : قَاتَلَ اللَّهُ فُلانًا ، أَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَأَجْمَلُوهَا فَبَاعُوهَا " ، زَادَ مَحْمُودٌ : وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا ، وَقَالَ مَحْمُودٌ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب انہیں خبر ملی کہ فلاں آدمی نے شراب بیچی ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”اللہ اس شخص کو تباہ کرے، کیا اسے معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’اللہ تعالیٰ یہودیوں کو تباہ کرے، ان پر چربی حرام کی گئی، تو انہوں نے اسے پگھلا کر بیچنا شروع کر دیا۔‘“ محمود کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ”انہوں نے اس کی قیمت کھانی شروع کر دی۔“