حدیث نمبر: 575
حَدَّثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ غُلامَيْنِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُهُمَا وَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَدْرِكْهَا فَارْتَجِعْهُمَا وَلا تَبِعْهُمَا إِلا جَمِيعًا " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دو غلام بیچنے کا حکم دیا جو کہ بھائی تھے۔ چنانچہ میں نے انہیں الگ الگ بیچ دیا۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا، تو آپ نے فرمایا: ”ان کو واپس لیں اور ایک ہی جگہ (اکٹھا) فروخت کیجیے۔“

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب البيوع والتجارات / حدیث: 575
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: حسن
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«حسن: اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن غریب اور امام حاکم رحمہ اللہ (3/55) نے امام بخاری اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے، سلیمان بن عبداللہ انصاری جمہور کے نزدیک حسن الحدیث ہے۔»