حدیث نمبر: 569
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّائِغُ ، أَنَّ رَوْحَ بْنَ عُبَادَةَ ، حَدَّثَهُ ، قَالَ : ثَنَا الأَخْضَرُ بْنُ عَجْلانَ التَّيْمِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ شَيْخًا مِنْ بَنِي حَنِيفَةَ يُقَالُ لَهُ أَبُو بَكْرٍ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ يَشْتَرِي هَذَا الْحِلْسَ وَالْقَدَحَ ؟ فَقَالَ رَجُلٌ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، أَنَا آخُذُهُمَا بِدِرْهَمٍ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ يَزِيدُ عَلَى دِرْهَمٍ ؟ فَقَالَ رَجُلٌ : أَنَا آخُذُهُمَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ بِاثْنَتَيْنِ ، قَالَ : هُمَا لَكَ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کمبل اور پیالہ کون خریدے گا؟“ ایک آدمی نے کہا: ”اے اللہ کے نبی! میں یہ دونوں چیزیں ایک درہم میں خریدتا ہوں۔“ فرمایا: ”درہم سے زائد کون دے گا؟“ لوگ خاموش رہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا: ”درہم سے زائد کون دے گا؟“ ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! میں یہ دونوں چیزیں دو درہم میں خریدتا ہوں۔“ فرمایا: ”یہ آپ کی ہوگئیں۔“

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب البيوع والتجارات / حدیث: 569
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده حسن: مسند الإمام أحمد: 114/3، سنن ابی داود: 1641، سنن الترمذي: 1218، سنن ابن ماجه: 2198، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن کہا ہے، حافظ ضیاء مقدسی رحمہ اللہ نے المختارة (2265، 2266) میں ذکر کیا ہے۔ ابوبکر حنفی حسن الحدیث ہیں، ان کے بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ کا قول ثابت نہیں، امام ابن حبان رحمہ اللہ نے الثقات (566/5) میں ذکر کیا ہے، امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس کی حدیث کی تحسین کی ہے، جو کہ ضمنی توثیق ہے۔»