المنتقى ابن الجارود
كتاب البيوع والتجارات— خرید و فروخت اور تجارت کے احکام و مسائل
باب في التجارات باب: تجارتوں کے بارے میں باب
حدیث نمبر: 558
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ : ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : كَانَ لِرَجُلٍ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِنٌّ مِنَ الإِبِلِ فَجَعَلَ يَتَقَاضَاهُ ، فَقَالَ : أَعْطُوهُ ، فَلَمْ يَجِدُوا لَهُ إِلا سِنًّا فَوْقَ سِنِّهِ ، فَقَالَ : أَعْطُوهُ ، فَقَالَ : أَوْفَيْتَنِي أَوْفَى اللَّهُ لَكَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ خِيَارَكُمْ أَحْسَنُكُمْ قَضَاءً " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ ایک آدمی کا اونٹ (ادھار) تھا، وہ آپ سے مانگنے آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اونٹ دے دیں۔“ صحابہ کرام کو اس عمر کا اونٹ نہ ملا، بلکہ اس سے بڑی عمر کا اونٹ ملا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی دے دیں۔“ اس نے کہا: ”آپ نے مجھے پورا ادا کیا ہے، اللہ بھی آپ کو پورا پورا بدلہ دے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپ میں سے بہتر وہ ہے، جو اچھے طریقے سے ادائیگی کرتا ہے۔“