حدیث نمبر: 556
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي عِيسَى ، وَهِشَامُ بْنُ الْجُنَيْدِ ، قَالا : ثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ هُوَ ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّهُ لَنْ يَمُوتَ أَحَدٌ حَتَّى يَسْتَكْمِلَ رِزْقَهُ ، فَلا تَسْتَبْطِئُوا الرِّزْقَ ، وَاتَّقُوا اللَّهَ أَيُّهَا النَّاسُ وَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ ، وَخُذُوا مَا حَلَّ وَدَعُوا مَا حُرِّمَ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی اپنا رزق پورا کیے بغیر نہیں مرے گا، لہذا آپ رزق طلب کرنے میں سستی نہ کریں، لوگو! اللہ سے ڈرو، (رزق) اچھے طریقے سے تلاش کرو، حلال لے لو اور حرام چھوڑ دو۔“

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب البيوع والتجارات / حدیث: 556
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف والحديث صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده ضعيف والحديث صحيح: سنن ابن ماجه: 2144، السنن الكبرى للبيهقي 265/5، اس حدیث کو امام حاکم رحمہ اللہ (326/4) نے صحیح الاسناد اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے۔ ابن جریج اور ابوالزبیر مدلس ہیں، لیکن اس کا ایک شاہد بسند صحیح السنن الكبرى للبيهقي (264/5) میں آتا ہے، اسے امام ابن حبان رحمہ اللہ (3239) نے صحیح کہا ہے، امام حاکم رحمہ اللہ (4/2) نے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے، سعید بن ابی ہلال کی متابعت شعبہ نے حلیۃ الاولیاء لابی نعیم الاصبہانی (3/158) میں کر رکھی ہے۔»