حدیث نمبر: 550
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ عَمَّكَ قَدْ مَاتَ أَوْ أَبِي قَدْ مَاتَ ، قَالَ : " اذْهِبْ فَوَارِهِ ، قُلْتُ : إِنَّهُ مَاتَ مُشْرِكًا ، قَالَ : اذْهَبْ فَوَارِهِ ، فَوَارَيْتُهُ ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ ، قَالَ : اذْهَبْ فَاغْتَسِلْ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کے چچا فوت ہو گئے ہیں یا یوں کہا کہ میرے والد فوت ہو گئے ہیں۔“ فرمایا: ”جائیں اور انہیں دفن کر دیں۔“ میں نے کہا: ”وہ شرک کی حالت میں فوت ہوا ہے۔“ فرمایا: ”جائیں اور انہیں دفن کر دیں۔“ چنانچہ میں نے انہیں دفن کر کے آپ کے پاس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جائیں اور غسل کریں۔“