حدیث نمبر: 548
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَوْدِيُّ ، قَالَ : ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِي ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا وَضَعْتُمْ مَوْتَاكُمْ فِي قُبُورِهِمْ ، فَقُولُوا : بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آپ اپنے فوت شدگان کو ان کی قبروں میں رکھیں، تو یہ دعا پڑھیں: بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ (اللہ کے نام پر اور اللہ کے رسول کی شریعت پر اسے قبر میں رکھ رہے ہیں)۔“

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الجنائز / حدیث: 548
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح وللحديث شواهد صحيحة
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحيح وللحديث شواهد صحيحة: مسند الإمام أحمد: 27/2، سنن أبي داود: 3213، اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (3110) نے صحیح کہا ہے، امام حاکم رحمہ اللہ (366/1) نے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ ہمام کی متابعت شعبہ نے کر رکھی ہے، شعبہ قتادہ سے بیان کریں، تو تدلیس کا اعتراض رفع ہو جاتا ہے۔»