حدیث نمبر: 541
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الدَّارِمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، قَالَ : ثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى عَلَى مَيِّتٍ ، فَقَالَ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا ، وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا ، وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا ، وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
ابو ابراہیم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک میت کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا پڑھی: ”اے اللہ! ہمارے زندوں اور فوت شدگان کو بخش دے، حاضرین اور غائبین، چھوٹوں اور بڑوں، مردوں اور عورتوں کو بخش دے۔“