حدیث نمبر: 537
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالَ : ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ : ثَنِي أَبِي ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ أَخِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ : " صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَلَى جَنَازَةٍ ، فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ ، فَجَهَرَ حَتَّى سَمِعْنَا ، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَخَذْتُ بِيَدِهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ : سُنَّةٌ وَحَقٌّ " ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ ، وَقَالَ : وَسُورَةٍ .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے بھتیجے طلحہ بن عبداللہ بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی، انہوں نے اس میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ ایک اور سورۃ پڑھی، نیز جہری قرأت کی۔ جب انہوں نے سلام پھیرا، تو میں نے ان کا ہاتھ پکڑ کر اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا: ”یہ سنت اور حق ہے۔“ محمد بن یحیٰ کی سند سے بھی یہ روایت مذکور ہے۔