حدیث نمبر: 536
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ طَلْحَةَ التَّيْمِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَرَأَ عَلَى جَنَازَةٍ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ ، وَجَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ ، وَقَالَ : إِنَّمَا جَهَرْتُ لأُعْلِمَكُمْ أَنَّهَا سُنَّةٌ والإِمَامُ كفها " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
زید بن طلحہ تیمی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے جنازے میں سورۃ فاتحہ اور ایک اور سورۃ پڑھی اور جہری قرأت کی، پھر فرمایا: ”میں نے تمہیں یہ بتانے کے لیے جہری قرأت کی ہے کہ یہ بھی سنت ہے اور امام سری بھی پڑھ سکتا ہے۔“