حدیث نمبر: 533
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ : ثَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ " كَانَ يُكَبِّرُ عَلَى جَنَائِزِنَا أَرْبَعًا ، وَأَنَّهُ كَبَّرَ عَلَى جَنَازَةٍ خَمْسًا ، فَسَأَلُوهُ فَقَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُهَا أَوْ كَبَّرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ہمارے جنازوں پر چار تکبیرات کہا کرتے تھے، ایک جنازے پر انہوں نے پانچ تکبیرات کہیں، لوگوں نے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی پانچ تکبیرات کہا کرتے تھے، یا یوں کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانچ تکبیرات کہی ہیں۔“