حدیث نمبر: 530
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ : أَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ رَبِيعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا رَأَيْتَ جَنَازَةً فَإِنْ لَمْ تَكُنْ مَعَهَا مَاشِيًا فَقُمْ لَهَا حَتَّى تُخَلِّفَكَ أَوْ تُوضَعَ " ، قَالَ : فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا رُبَّمَا تَقَدَّمَ الْجَنَازَةَ فَقَعَدَ ، فَإِذَا رَآهَا قَدْ أَشْرَفَتْ قَامَ حَتَّى تُوضَعَ ، قَالَ : وَرُبَّمَا سَتَرَ بِهِ .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آپ جنازہ دیکھیں اور اس کے ساتھ نہ جا سکیں، تو اس کے لیے کھڑے ہو جائیں، حتیٰ کہ وہ آپ سے آگے گزر جائے یا (نیچے) رکھ دیا جائے۔“ راوی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بعض اوقات جنازے سے آگے نکل جاتے، تو بیٹھ جاتے، پھر جب سامنے دیکھتے، تو کھڑے ہو جاتے حتیٰ کہ اسے نیچے رکھ دیا جاتا اور بعض اوقات اوٹ میں چلے جاتے۔“

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الجنائز / حدیث: 530
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحيح البخاري: 1307، صحيح مسلم: 958»