حدیث نمبر: 529
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، قَالَ : ثَنَا غُنْدَرٌ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ مَسْعُودَ بْنَ الْحَكَمِ ، يَقُولُ : حَدَّثَنَا عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَامَ فِي جَنَازَةٍ فَقُمْنَا ، وَرَأَيْتُهُ قَعَدَ فَقَعَدْنَا " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ جنازے کے لیے کھڑے ہوئے، تو ہم بھی کھڑے ہو گئے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ (جنازہ دیکھ کر) بیٹھے رہے، تو ہم بھی بیٹھے رہے۔“

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الجنائز / حدیث: 529
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحيح مسلم: 84/962»