حدیث نمبر: 527
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ : ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَسْرِعُوا بِالْجَنَازَةِ ، فَإِنْ يَكُ خَيْرًا فَخَيْرًا تُقَدِّمُونَهُ ، وَإِنْ يَكُ شَرًّا فَشَرًّا تُلْقُونَهُ عَنْ رِقَابِكُمْ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنازے کو جلدی لے کر چلو، کیونکہ اگر وہ نیک ہے تو تم اسے بہتر مقام کی طرف پہنچا رہے ہو اور اگر وہ بد ہے تو وہ شر ہے، جسے تم اپنے کندھوں سے اتار رہے ہو۔“