حدیث نمبر: 523
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ : أَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَيْكُمْ بِهَذِهِ الثِّيَابِ الْبِيضِ لِيَلْبَسْهَا أَحْيَاؤُكُمْ وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفید کپڑوں کو لازم پکڑو، تمہارے زندہ لوگ انہیں پہنا کریں اور اپنے فوت شدگان کو ان میں کفن دیا کرو۔“

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الجنائز / حدیث: 523
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف لانقطاعه والحديث صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده ضعيف لانقطاعه والحديث صحيح: ابو قلابہ نے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا، المستدرک للحاکم (185/4) میں ابو مطلب کا واسطہ ذکر ہے، جس کی بنیاد پر یہ سند حسن ہے، امام حاکم رحمہ اللہ نے اس کی سند کو امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (فتح الباري: 3/135) نے بھی اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے۔ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (تفسير ابن کثیر: 406/3، ت: سلامتہ) نے اس کی سند کو "جید" کہا ہے۔ اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ (2810) نے حسن صحیح کہا ہے۔ اس حدیث کا بسند حسن شاہد سنن ابی داؤد (4061، 3878) سنن ترمذی (994) اور سنن ابن ماجہ (3566) میں بھی آتا ہے، اسے امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن صحیح اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (5423) اور حافظ ابن القطان فاسی رحمہ اللہ (بيان الوهم والإيهام: 180/2) نے صحيح الإسناد اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے۔ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”هَذَا حَدِيثٌ جَيِّدُ الْإِسْنَادِ، رِجَالُهُ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ“ (تفسير ابن كثير: 406/3، ت: سلامة)۔»