حدیث نمبر: 518
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ : ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : " دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَغْسِلُ ابْنَتَهُ ، فَقَالَ : اغْسِلْنَهَا ثَلاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ إِنْ رَأَيْتُنَّ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ ، وَاجْعَلْنَ فِي آخِرِهِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ ، فَإِذَا فَرَغْتَنَّ فَآذِنَّنِي ، فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَلْقَى إِلَيْنَا حَقْوَهُ ، وَقَالَ : أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم آپ کی بیٹی (زینب) کو غسل دے رہی تھیں، آپ نے فرمایا: ”انہیں تین یا پانچ یا اگر ضرورت محسوس کرو تو اس سے زائد بار پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، آخری مرتبہ کافور یا کافور کی کوئی چیز شامل کر لینا، جب غسل سے فارغ ہو جاؤ تو مجھے مطلع کر دینا۔“ ہم نے فارغ ہو کر آپ کو اطلاع دی، تو آپ نے اپنا ازار ہمیں دیا اور فرمایا: ”اسے ان (زینب) کے جسم کے ساتھ لگا دیں۔“

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الجنائز / حدیث: 518
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحيح البخاري: 1253، صحيح مسلم: 939»