حدیث نمبر: 507
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عُبَيْدَةُ يَعْنِي ابْنَ حُمَيْدٍ ، قَالَ : ثَنِي مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِر ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : " وَقَصَتْ بِرَجُلٍ نَاقَتُهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَمَاتَ ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُكَفَّنَ فِي ثَوْبَيْهِ وَيُغَسَّلَ ، وَلا يُغَطَّى وَجْهُهُ ، وَلا يَمَسَّ طِيبًا ، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُلَبِّي " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص احرام کی حالت میں تھا، اس کی اونٹنی نے اس کی گردن توڑ دی اور وہ مر گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اسے اس کی دونوں چادروں میں کفن دیا جائے، غسل دیا جائے، لیکن اس کا چہرہ نہ ڈھانپا جائے اور نہ ہی اسے خوشبو لگائی جائے، کیونکہ اسے قیامت کے دن تلبیہ پڑھتے ہوئے اٹھایا جائے گا۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب المناسك / حدیث: 507
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحيح البخاري: 1839»