المنتقى ابن الجارود
كتاب الطهارة— پاکی کے احکام و مسائل
باب الوضوء من المذي باب: مذی (خارج ہونے) سے وضو کا بیان
حدیث نمبر: 5
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: أَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ يَدْنُو مِنْ أَهْلِهِ فَيُمْذِي؟ فَقَالَ: «إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَلْيَنْضَحْ فَرْجَهُ» قَالَ يَعْنِي يَغْسِلُهُ وَيَتَوَضَّأُ.ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آدمی کے متعلق پوچھا، جو اپنی بیوی کے قریب ہوتا ہے اور اس کی مذی نکل آتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایسی کیفیت محسوس کرے، تو اپنی شرمگاہ کو دھوئے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی که شرمگاہ کو دھوئے اور وضو کر لے۔