المنتقى ابن الجارود
كتاب المناسك— حج و عمرہ (مناسک) کے احکام و مسائل
باب المناسك باب: حج کے مناسک (طریقوں) کا بیان
حدیث نمبر: 498
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّ فُلانًا الْجُهَنِيَّ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ مَاتَ وَلَمْ يَحُجَّ أَوْ قَالَ لا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ ؟ قَالَ : " فَحُجَّ عَنْهُ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جہنی قبیلے کے ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: میرا بوڑھا باپ حج کیے بغیر فوت ہو گیا، یا یوں کہا کہ وہ حج کی استطاعت نہیں رکھتا، (کیا اس کی طرف سے حج کیا جا سکتا ہے؟) آپ نے فرمایا: «اس کی طرف سے حج کر لو۔»