المنتقى ابن الجارود
كتاب المناسك— حج و عمرہ (مناسک) کے احکام و مسائل
باب المناسك باب: حج کے مناسک (طریقوں) کا بیان
حدیث نمبر: 496
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ : ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ بَعْدَمَا أَفَاضَتْ ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " أَحَابِسَتُنَا هِيَ ؟ قُلْتُ : إِنَّهَا حَاضَتْ بَعْدَمَا أَفَاضَتْ ، قَالَ : فَلا إِذًا " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ طوافِ افاضہ کے بعد سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا حائضہ ہو گئیں۔ جب یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی گئی، تو آپ نے فرمایا: «کیا وہ ہمیں (یہاں) روکے گی؟» میں نے کہا: وہ طوافِ افاضہ کے بعد حائضہ ہوئی ہیں۔ آپ نے فرمایا: «پھر کوئی حرج نہیں۔»