المنتقى ابن الجارود
كتاب المناسك— حج و عمرہ (مناسک) کے احکام و مسائل
باب المناسك باب: حج کے مناسک (طریقوں) کا بیان
حدیث نمبر: 494
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَزِيرٍ الْوَاسِطِيُّ ، عَنْ إِسْحَاقَ الأَزْرَقِ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، قَالَ : قُلْتُ لأَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدِّثْنِي عَنْ شَيْءٍ عَقَلْتَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " أَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ ؟ قَالَ : بِمِنًى ، قُلْتُ : فَأَيْنَ الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ ؟ قَالَ : بِالأَبْطَحِ ، ثُمَّ قَالَ : فَعَلَ كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكَ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
عبد العزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہا: مجھے وہ بات بتائیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھی، کہ آپ نے یوم الترویہ (8 ذوالحجہ) کو ظہر کی نماز کہاں ادا کی؟ انہوں نے فرمایا: منیٰ میں۔ میں نے کہا: یوم النفر کے دن عصر کی نماز کہاں ادا کی؟ فرمایا: ابطح میں۔ پھر فرمایا: تم بھی وہی کرو جو تمہارے امراء کرتے ہیں۔