المنتقى ابن الجارود
كتاب المناسك— حج و عمرہ (مناسک) کے احکام و مسائل
باب المناسك باب: حج کے مناسک (طریقوں) کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ ، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ ، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ ، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ ؟ قَالَ : وَالْمُقَصِّرِينَ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔» لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! بال کتروانے والوں کے لیے بھی دعا کیجیے۔ آپ نے فرمایا: «اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔» لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! بال کتروانے والوں کے لیے بھی دعا کیجیے۔ آپ نے فرمایا: «اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔» لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! بال کتروانے والوں کے لیے بھی دعا کیجیے۔ آپ نے فرمایا: «اور بال کتروانے والوں پر بھی اللہ رحم فرمائے۔»