حدیث نمبر: 481
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ : وثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْبَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، فَقُلْتُ حَدِّثْنِي مَا نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَوْ مَا كَانَ يَكْرَهُ مِنَ الأَضَاحِي ، فَقَالَ : قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَدِي أَقْصَرُ مِنْ يَدِهِ ، فَقَالَ : " أَرْبَعٌ لا يَجُزْنَ : الْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا ، وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا ، وَالْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ ضَلَعُهَا ، وَالْكَسِيرَةُ الَّتِي لا تُنْقِي " قَالَ : قُلْتُ : فَإِنِّي أَكْرَهُ أَنْ يَكُونَ فِي السِّنِّ نَقْصٌ أَوْ فِي الأُذُنِ أَوْ فِي الْقَرْنِ ، قَالَ : " مَا كَرِهْتَ فَدَعْهُ وَلا تُحَرِّمْهُ عَلَى أحَدٍ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

عُبَيْد بن فَيْرُوز کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے پوچھا: مجھے بتائیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کن جانوروں کی قربانی سے منع کیا یا کون سی قربانی ناپسند فرماتے تھے؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، میرا ہاتھ آپ کے ہاتھ سے چھوٹا ہے، آپ نے فرمایا: «چار جانور قربانی کے لیے جائز نہیں: واضح طور پر کانا، واضح طور پر بیمار، واضح طور پر لنگڑا، اور وہ لاغر جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔» عُبَيْد بن فَيْرُوز کہتے ہیں: میں نے کہا: میں دانت، کان یا سینگ میں نقص کو بھی ناپسند کرتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا: «جو تمہیں ناپسند ہو اسے چھوڑ دو، لیکن اسے دوسروں پر حرام قرار نہ دو۔»

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب المناسك / حدیث: 481
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 284/4، سنن أبي داود: 2802، سنن النسائي: 4374، سنن الترمذي: 1497، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن صحیح اور امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (2912) نے صحیح کہا ہے۔»