المنتقى ابن الجارود
كتاب المناسك— حج و عمرہ (مناسک) کے احکام و مسائل
باب المناسك باب: حج کے مناسک (طریقوں) کا بیان
حدیث نمبر: 467
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ : ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ زَكَرِيَّا ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عُرْوَة بْنُ مُضَرِّسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْمُزْدَلِفَةِ ، فَقُلْتُ : أَتَيْتُكَ مِنْ جَبَلَيْ طَيِّءٍ وَقَدْ أَكْلَلْتُ رَاحِلَتِي وَلَمْ أَدَعْ حَبْلا إِلا وَقَفْتُ عَلَيْهِ ، فَقَالَ : " مَنْ شَهِدَ بِالصَّلاةِ مَعَنَا وَوَقَفَ بِعَرَفَةَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ فَقَدْ قَضَى تَفَثَهُ وَتَمَّ حَجَّهُ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مزدلفہ میں آیا۔ میں نے عرض کیا: میں آپ کے پاس طے کے پہاڑوں سے آیا ہوں، میں نے اپنی سواری کو تھکا دیا اور ہر پہاڑ پر وقوف کیا۔ (کیا میرا حج ہو گیا؟) آپ نے فرمایا: جس نے ہمارے ساتھ یہ نماز (مغرب و عشاء) ادا کی اور رات یا دن کو عرفہ میں وقوف کیا، اس نے اپنی میل کچیل دور کر لی اور اس کا حج مکمل ہو گیا۔