المنتقى ابن الجارود
كتاب المناسك— حج و عمرہ (مناسک) کے احکام و مسائل
باب المناسك باب: حج کے مناسک (طریقوں) کا بیان
حدیث نمبر: 464
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْهَرَوِيُّ سَكَنَ الرَّيَّ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ مَعْرُوفٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَطُوفُ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ وَيُقَبِّلُ طَرَفَ الْمِحْجَنِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّفَا فَطَافَ سَبْعًا عَلَى رَاحِلَتِهِ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا ابو طفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اونٹ پر سوار ہو کر طواف کرتے دیکھا۔ آپ اپنی ٹیڑھے سرے والی لکڑی سے ارکان (حجر اسود) کو چھوتے اور اس کے کنارے کو بوسہ دیتے تھے۔ پھر آپ صفا کی طرف تشریف لے گئے اور اونٹ پر سوار ہو کر سات چکر (سعی) کیے۔