حدیث نمبر: 462
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مَالِكِ ابْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، أَنَّهَا قَدِمَتْ وَهِيَ مَرِيضَةٌ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " طُوفِي مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ وَأَنْتِ رَاكِبَةٌ " . قَالَتْ : " وَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ وَهُوَ يَقْرَأُ بِالطُّورِ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ وہ مکہ آئیں تو بیمار تھیں۔ انہوں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کی، تو آپ نے فرمایا: تم سوار ہو کر لوگوں کے پیچھے پیچھے طواف کرو۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کعبہ کے پاس سورۃ الطور کی تلاوت کرتے سنا۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب المناسك / حدیث: 462
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحیح البخاری: 1619، صحیح مسلم: 1276»