حدیث نمبر: 450
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَنَّ ابْنَ وَهْبٍ ، أَخْبَرَهُمْ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْرِمًا فَآذَاهُ الْقَمْلُ ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَحْلِقَ رَأْسَهُ ، وَقَالَ : " صُمْ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ ، أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ مُدَّيْنِ مُدَّيْنِ ، أَوْ أَنْسُكْ بِشَاةٍ " أَيَّ ذَلِكَ فَعَلْتَ أَجْزَأَ عَنْكَ .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ حالت احرام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ جوئیں انہیں تنگ کر رہی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سر منڈوانے کا حکم دیا اور فرمایا: تین دن کے روزے رکھو، یا چھ مسکینوں کو دو دو مد (کھجور) کھلاؤ، یا ایک بکری ذبح کرو۔ ان میں سے جو بھی کرو گے، وہ کفایت کر جائے گا۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب المناسك / حدیث: 450
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحیح البخاری: 1814، صحیح مسلم: 1201»