حدیث نمبر: 449
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ : ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، قَالَ : ثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : ثَنَا عَمْرٌو ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعْرَانَةِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ مُقَطَّعَةٌ يَعْنِي جُبَّةً وَهُوَ مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ ، فَقَالَ : " يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أَحْرَمْتُ بِالْعُمْرَةِ وَعَلَيَّ هَذِهِ ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا كُنْتَ تَصْنَعُ فِي حَجِّكَ ؟ قَالَ : كُنْتُ أَنْزِعُ هَذِهِ الْمُقَطَّعَةَ وَأَغْسِلُ هَذَا الْخَلُوقَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا یعلیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں جعرانہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا کہ ایک شخص آیا جس نے جبہ پہنا ہوا تھا اور اس نے خلوق (خوشبو) لگائی ہوئی تھی۔ اس نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے عمرہ کا احرام باندھا اور یہ چیزیں (جبہ اور خوشبو) مجھ پر ہیں، تو کیا کروں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تم اپنے حج میں کیا کرتے ہو؟ اس نے کہا: میں یہ جبہ اتار دیتا ہوں اور خوشبو دھو ڈالتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: جو تم حج میں کرتے ہو، وہی عمرہ میں کرو۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب المناسك / حدیث: 449
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحیح البخاری: 1789، صحیح مسلم: 1180»