حدیث نمبر: 425
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالَ : ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " بَعَثَ بِثَمَانَ عَشْرَةَ بَدَنَةً مَعَ رَجُلٍ ، فَأَمَرَهُ فِيهَا بِأَمْرِهِ ، فَانْطَلَقَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : أَرَأَيْتَ إِنْ أُزْحِفَ عَلَيَّ مِنْهَا شَيْءٌ ؟ قَالَ : " انْحَرْهَا ثُمَّ اصْبُغْ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا ثُمَّ اجْعَلْهَا عَلَى صَفْحَتِهَا وَلا تَأْكُلْ مِنْهَا أَنْتَ وَلا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ رِفْقَتِهَا " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے ساتھ اٹھارہ قربانی کے اونٹ بھیجے اور اسے ان کے متعلق احکامات دیے۔ اس نے واپس آ کر پوچھا: اگر ان میں سے کوئی کمزور ہو جائے تو کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: اسے ذبح کر دو، پھر اس کے قلادے کو اس کے خون سے رنگ کر اس کے پہلو پر لگا دو، اور اس میں سے نہ تم کھاؤ اور نہ تمہارے رفقاء میں سے کوئی کھائے۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب المناسك / حدیث: 425
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحیح مسلم: 1325»