المنتقى ابن الجارود
كتاب المناسك— حج و عمرہ (مناسک) کے احکام و مسائل
باب المناسك باب: حج کے مناسک (طریقوں) کا بیان
حدیث نمبر: 418
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ ، فَإِذَا مَرَّ بِنَا الرَّكْبُ سَدَلْنَا الثَّوْبَ مِنْ خَلْفِنَا عَلَى وجُوهِنَا ، وَلا يَجِيءُ بِهِ مِنْ هَهُنَا يَعْنِي مِنْ قِبَلَ خَدَّيْهَا ، فَإِذَا جَاوَزُوا نَزَعْنَاهَا ، وَقَالَتْ : " تَلْبَسُ الْمُحْرِمَةُ مَا شَاءَتْ إِلا الْبُرْقُعَ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم حالت احرام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھیں۔ جب کوئی سوار ہمارے پاس سے گزرتا تو ہم اپنا کپڑا پیچھے سے اپنے چہرے پر ڈال لیتی تھیں، اور وہ کپڑا گالوں کی طرف سے نہیں آتا تھا۔ جب وہ گزر جاتے تو ہم کپڑا ہٹا لیتی تھیں۔ انہوں نے فرمایا: محرمہ عورت جو چاہے پہن سکتی ہے سوائے برقع کے۔