حدیث نمبر: 408
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ ، قَالَ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ صَلَّى الصُّبْحَ ثُمَّ يَدْخُلُ الْمَكَانَ الَّذِي يُرِيدُ أَنْ يَعْتَكِفَ فِيهِ ، فَأَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ الْعَشْرَ الأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ ، فَأَمَرَ فَضُرِبَ لَهُ خِبَاءٌ ، وَأَمَرَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَضُرِبَ لَهَا خِبَاءٌ ، وَأَمَرَتْ حَفْصَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَضُرِبَ لَهَا خِبَاءٌ ، فَلَمَّا رَأَتْ زَيْنَبُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا خِبَاءَهُمَا أَمَرَتْ فَضُرِبَ لَهَا خِبَاءٌ ، فَلَمَّا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ ، قَالَ : " الْبِرَّ تَرَوْنَ ؟ فَلَمْ يَعْتَكِفْ فِي رَمَضَانَ وَاعْتَكَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کا ارادہ فرماتے تو نماز فجر پڑھنے کے بعد اعتکاف والی جگہ داخل ہو جاتے۔ آپ نے (ایک مرتبہ) رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کا ارادہ فرمایا، تو خیمہ لگانے کا حکم دیا، چنانچہ وہ لگا دیا گیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے حکم دیا، تو ان کے لیے بھی خیمہ لگا دیا گیا۔ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے حکم دیا، تو ان کے لیے بھی خیمہ لگا دیا گیا۔ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے ان دونوں کے خیمے دیکھے، تو حکم دیا اور ان کے لیے بھی خیمہ لگا دیا گیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ صورت حال دیکھی، تو فرمایا: کیا آپ اسے نیکی سمجھ رہی ہیں؟ چنانچہ آپ نے رمضان کے بجائے شوال میں دس دن کا اعتکاف کیا۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الصيام / حدیث: 408
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحیح البخاری: 2033، صحیح مسلم: 1173»