حدیث نمبر: 401
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ : ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ ، قَالَ : شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، فَبَدَأَ بِالصَّلاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ ، وَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " حَرَّم صِيَامِ هَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ ، وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً أُخْرَى : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صِيَامِ هَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ ، يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ الأَضْحَى ، أَمَّا يَوْمُ الْفِطْرِ فَفِطْرُكُمْ مِنْ صَوْمِكُمْ ، وَأَمَّا الأَضْحَى فَتَأْكُلُونَ مِنْ لَحْمِ نُسُكِكُمْ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
ابو عبید کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز عید پڑھی، تو انہوں نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھی اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو دنوں (عید الفطر اور عید الاضحی) میں روزہ رکھنا حرام قرار دیا ہے۔ سفیان کی ایک روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو دنوں عید الفطر اور عید الاضحیٰ میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے۔ رہا عید الفطر کا دن، تو یہ روزوں سے افطار کا دن ہے اور عید الاضحی کے دن آپ اپنی قربانیوں کا گوشت کھاتے ہیں۔