حدیث نمبر: 362
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ " أَنَّهُ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَأَعْطَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا ، فَوَقَّفَهُ الرَّجُلُ يَبِيعُهُ ، فَجَاءَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لَهُ : أَبْتَاعُ الْفَرَسَ الَّذِي حَمَلْتُ عَلَيْهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَبْتَعْهُ وَلا تَرْجِعْ فِي صَدَقَتِكَ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ گھوڑا ایک شخص کو دے دیا۔ اس شخص نے گھوڑے کو بیچنے کے لیے کھڑا کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور پوچھا: کیا میں وہ گھوڑا خرید لوں جو میں نے اللہ کی راہ میں دیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ اسے خریدو اور نہ اپنے صدقے کی طرف رجوع کرو۔