حدیث نمبر: 353
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالَ : ثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرٍو الثَّقَفِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهِ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ عَظِيمٌ ، فَقَالَ : " أَتُؤَدِّي زَكَاةَ هَذَا ؟ قَالَ : وَمَا زَكَاتُهُ ؟ قَالَ : فَلَمَّا وَلَّى ، قَالَ : جَمْرَةٌ عَظِيمَةٌ " ، قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ : قَالَ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ فِي هَذَا ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيِّ .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
عمرو بن یعلیٰ الثقفی اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس کے ہاتھ میں سونے کی ایک بڑی انگوٹھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا تم اس کی زکاة ادا کرتے ہو؟ اس نے کہا: اس کی زکاة کیا ہے؟ جب وہ واپس جانے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ بہت بڑا انگارہ ہے۔ ابومحمد کہتے ہیں کہ ولید بن مسلم نے اسے سفیان سے اور سفیان نے عمرو بن یعلیٰ الطائفی سے روایت کیا۔