حدیث نمبر: 344
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ السَّلامِ يَعْنِي ابْنَ حَرْبٍ ، قَالَ : أَنَا خُصَيْفٌ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " فِي ثَلاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعٌ ، أَوْ تَبِيعَةٌ وَفِي أَرْبَعِينَ مُسِنَّةٌ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیس گائیوں پر ایک تبیع یا تبیعہ (ایک سالہ بچہ یا بچی) اور چالیس گائیوں پر ایک مسنہ (دو سالہ بچہ یا بچی) زکاة کے طور پر واجب ہے۔