حدیث نمبر: 332
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ : أَنَا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللَّهِ ، وَإِذَا خَرَجْنَ فَلْيَخْرُجْنَ تَفِلاتٍ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد میں جانے سے منع نہ کریں، وہ جب نکلیں تو سادگی سے آئیں۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الصلاة / حدیث: 332
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده حسن : مسند الإمام أحمد : 2/438، سنن أبي داود : 565 ، اس حدیث کو امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (1679)، امام ابن حبان رحمہ اللہ (2214) اور حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ (البدر المنير : 5/46) نے صحیح کہا ہے، اس روایت کا پہلا حصہ صحیح بخاری (900) اور صحیح مسلم (442) میں موجود ہے۔»