المنتقى ابن الجارود
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل
باب القراءة وراء الإمام باب: امام کے پیچھے قرأت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 324
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : أَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا تُبَادِرُونِي بِالرُّكُوعِ وَلا بِالسُّجُودِ ، فَإِنَّهُ مَهْمَا أَسْبِقْكُمْ بِهِ إِذَا رَكَعْتُ تُدْرِكُونِي بِهِ إِذَا رَفَعْتُ ، وَمَهْمَا أَسْبِقْكُمْ بِهِ إِذَا سَجَدْتُ تُدْرِكُونِي بِهِ إِذَا رَفَعْتُ ، فَإِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رکوع وسجود میں مجھ سے آگے نہ نکلو، کیوں کہ میں جس قدر آپ سے پہلے رکوع کروں گا، اتنا وقت آپ کو میرے رکوع سے اٹھتے وقت مل جائے گا اور جس قدر آپ سے پہلے سجدہ کروں گا، اتنا وقت آپ کو میرے سجدہ سے اٹھتے وقت مل جائے گا، کیوں کہ میرا جسم بھاری ہو گیا ہے۔