المنتقى ابن الجارود
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل
باب صلاة الإمام على دكان باب: امام کے اونچی جگہ (چبوترے وغیرہ) پر کھڑے ہو کر نماز پڑھانے کا بیان
حدیث نمبر: 317
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، قَالَ أَبِي ، عَنٍ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ فِي الصَّلاةِ مُقَدَّمُهَا ، وَشَرُّهَا مُؤَخَّرُهَا " ، لَعَلَّهَ قَالَ : " وَشَرُّ صُفُوفِ النِّسَاءِ فِي الصَّلاةِ مُقَدَّمُهَا وَخَيْرُهَا مُؤَخَّرُهَا " ، الشَّكُّ مِنْ أَبِي مُحَمَّدٍ .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز میں مردوں کی بہترین صف پہلی اور بری صف آخری ہے۔ ابو محمد کہتے ہیں کہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: عورتوں کی سب سے بری صف پہلی اور بہترین صف آخری ہے۔